کانگو وائرس

کانگو وائرس کا خطرہ :خیبرپختونخوا کے 7اضلاع میں دفعہ 144کے نفاذ کیلئے مراسلہ جاری

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں عید الاضحی کے دوران کانگو وائرس پھیلائو کے خطرے کے پیش نظر 7اضلاع میں دفعہ 144نافذ
کرنے کے لئے مراسلہ جاری کردیا گیا ۔
ڈی آئی خان، لکی مروت، کرک، نوشہرہ، کوہاٹ، صوابی اور ہری پور میں کانگو وائرس کے خطرات کی موجودگی پر محکمہ لائیوسٹا ک نے 7اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو دفعہ 144نافذ کرنے کی ہدایت کردی ۔
جاری مراسلے کے مطابق مذکورہ 7اضلاع کی سرحدیں پنجاب اور بلوچستان سے منسلک ہیں جہاں سے مویشی درآمد ہوتے ہیں۔
مراسلے میں صوبے میں ہیلتھ سرٹیفیکٹ کے بغیرمویشیوں کے داخلے کی اجازت نہ دینے کی ہدایت بھی کی گئی جبکہ صوبوں کیساتھ متصل علاقوں پر نگرانی کی جائے گی۔
محکمہ لائیوسٹاک کے ضلعی ڈائریکٹرز بھی ڈپٹی کمشنرز کے ہمراہ مویشیوں کی نگرانی کریں گے،صحت سرٹیفکیٹ کے بغیر مویشیوں کو صوبے میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
مراسلے کے مطابق مویشیوں کو چیچڑ سے بچائو کا سپرے بھی لازمی قرار دے دیاگیا ۔

مزید پڑھیں:  ملکی صورتحال تشویشناک ،مارشل لا میں بھی ایسا نہیں ہوا : حافظ نعیم