نائب وزیراعظم

نائب وزیراعظم سے ڈونلڈ بلوم کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلد بلوم کی ملاقات ہوئی جس میں امریکا اور پاکستان کی باہمی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قائم مقام ترجمان امریکی مشن جوناتھن کے مطابق ملاقات میں انسداد دہشتگردی تعاون، پاکستان کی اقتصادی اصلاحات پر بات چیت کی گئی۔
امریکی سفیر نے پاکستان کی اقتصادی اصلاحات کیلئے امریکی حمات کا اعادہ کیا۔
قائم مقام ترجمان امریکی مشن جوناتھن کے مطابق ڈونلڈ بلوم نے کاروباری روابط بڑھانے، سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول کی امریکی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
امریکی سفیر نے توانائی، ٹیکنالوجی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں تعاون کے ساتھ سرمایہ کاری کے شعبوں پر بھی بات کی۔

مزید پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر انتخابات میں بی جے پی کو شرمناک شکست