بچہ ڈوب کر جاں بحق

لوئردیر : دریائے پنجکوڑہ میں 11سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق

ویب ڈیسک: لوئر دیرکے دریائے پنجکوڑہ میں نہاتے ہوئے 11سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق جبکہ ایک کو بچا لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق لوئردیر میں دریائے پنجکوڑہ میں نہاتے ہوئے دو کم عمر لڑکے ڈوب گئے جن میں 11سالہ ریحان سکنہ تالاش جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرے لڑکے ابوبکر کو بچا لیا گیا ۔
زندہ بچ جانے والے نوجوان کو ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمر گرہ منتقل کردیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد پر حملہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، وزیردفاع