114

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں گندم کی ضروریات اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں گندم کی ضروریات کو پورا کرنےا ور آٹے کی قیمتوں پر کنٹرول کو یقینی بنانے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، اجلاس میں کیے جانے والے اہم فیصلوں کی تفصیل یہ ہیں،

ملک بھر میں آٹے اور گندم کی وافر دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گندم کی بین الصوبائی نقل و حرکت کے حوالے سے تمام پابندیاں فوری طور پر اٹھا لی جائیں گی اور چیک پوسٹیں ختم کر دی جائیں گی ،

مزید پڑھیں:  مردان تعلیمی بورڈ میں سفارشی کلچر ،سینکڑوں طلبہ کو اضافی نمبروں سے نوازا گیا

اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ گندم کی درآمد کی اجازت دی جائے گی اور اس حوالے سے درآمد کی مقدار پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ یہ درآمد نجی شعبے کے ذریعے کی جائے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گندم کی درآمد پر عائد ڈیوٹی مکمل طور پر ختم کر دی جائے گی۔ (واضح رہے کہ اس وقت گندم کی درآمد پر چھ فیصد اور اضافی دو فیصد ڈیوٹی عائد ہے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یہ ڈیوٹی ختم کر دی جائے گی)

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بھی ملک بھر کی طرح 18 فیصد ٹیکس لاگو ہو گا، فیصل واوڈا

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گندم اور آٹے کی بیرون ملک اسمگلنگ کی روک تھام یقینی بنائی جائے گی۔

گندم اور آٹے کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ ،

اجلاس میں صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبر پختونخواہ میں گندم کی پیداوار ، صوبائی حکومتوں کی جانب سے گندم کی خرید، موجود اسٹاک اور ضروریات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔