پیٹرول کی قیمت صرف 4 روپے 74 پیسے کمی، نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک: پیٹرول کی قیمت 15 روپے سے زائد فی لیٹر کمی کے وزیراعظم شہباز شریف کے احکامات کے برعکس صرف 4 روپے 74 پیسے کمی کرتے ہوئے اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسےکی بجائے 3 روپے 86 پیسے کمی کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جون سے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔
اس اعلامیہ کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 268 روپے 36 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 270 روپے 22 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔
وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق مٹی کا تیل بھی ایک روپے87 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 171 روپے 61 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو پی ٹی آئی خود ڈھونڈ رہی ہے، گورنر فیصل کنڈی