ہزارہ اور ہری پور کے پہاڑوں پر آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو کارروائیوں میں مشکلات

ویب ڈیسک: ہزارہ اور ہری پور کے پہاڑوں پر آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کا علاقہ گھیرے میں لے لیا۔
خانپور ہزارہ کے پہاڑوں میں دوبارہ آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہلی جنڈی اور ٹیال کے جنگلات کو لپیٹ میں لے لیا۔
ہزارہ کے پہاڑوں پر آگ لگنے کا یہ سلسلہ گزشتہ کئی روز سے جاری ہے۔ آتشزدگی کے باعث فضا میں دھوایں کے سیاہ بادل پھیل گئے۔
ذرائع کے مطابق آگ پھیلنے پر مقامی آبادیوں نے حکام سے فائرفائٹر ہیلی کاپٹر سے کارروائی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
ہزارہ کے پہاڑوں پر لگی آگ مزید پھیل رہی ہے۔ دشوار گزار راستے اور بلندی کے باعث ریسکیو ٹیم کو آگ بجھانے اور امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یاد رہے کہ آگ کے باعث سینکڑوں درخت جل کر خاکستر ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب ضلع ہری پور کے علاقے مکھںنیال، کوہمل بالا، نیلاں بھوتو اور کوہالہ میں بالائی مقامات پر جہاں ریسکیو کی امدادی کاروائیاں ممکن نہیں وہاں ابھی تک آگ لگی ہوئی ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ابادی کے نزدیک مختلف مقامات سے آگ بجھا دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں جھڑپ: لیفٹیننٹ کرنل سمیت6جوان شہید ،6دہشت گرد ہلاک