نوشہرہ، پیٹرول سستا ہونے کے باوجود کرایوں میں کمی نہ آسکی

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ میں عوام تاحال پیٹرول کی کمی کے اثرات سے دور ہیں۔
اس حوالے سے ضلع نوشہرہ کے عوام کا کہناہے کہ پیٹرل سستا ہونے کے باوجود عوام ریلیف سے محروم ہیں۔
اہالیان علاقہ نے کہا کہ حکومت اعلانات تو کرتی ہے مگر مقامی انتظامیہ بازاروں کا چکر تک نہہں لگاتی تاکہ انہیں معلوم ہو سکے کہ عوام چاہے پیٹرول سستا ہو یا مہنگا مشکلات کا شکار ہی رہتے ہیں۔
عوام کا کہنا تھا کہ دکاندار ہر چیز کی اپنی من مانی قیمتیں رکھتے ہیں، اٹے کے علاوہ کسی چیز میں بھی ریلیف نہیں مل رہا۔ انہوں نے گلہ کیا کہ مسلسل پیٹرول سستا ہونے کے باوجود کرایوں میں کمی نہ آسکی۔

مزید پڑھیں:  پنجاب میں‌ دفعہ 144 کا نفاذ چیلنج، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر