جامعہ پشاور کے واقعہ کا نوٹس، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی

ویب ڈیسک: جامعہ پشاور کے شعبہ اکنامکس کے طلباء کے آپس میں جھگڑے اور توڑ پھوڑ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسے افسوسناک واقعہ قرار دیدیا۔
ذرائع کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے طالب علموں کے درمیان جھگڑے، توڑ پھوڑ کی وجوہات سے متعلق 3 جون تک رپورٹ طلب کر لی۔
جامعہ پشاور کے واقعے کے حوالے سے وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی کو باقاعدہ خط بجھوا دیا گیا۔
دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے یونیورسٹی آف مالاکنڈ کے طالبعلم موسیٰ خان کے جاں بحق ہونے کا نبھی وٹس لے لیا۔
ذرائع کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے واقعہ کی جامع رپورٹ 3 جون تک طلب کر لی.

مزید پڑھیں:  ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کلیئر کر دیاگیا کوئی نیا آپریشن نہیں ہوگا: بیرسٹر سیف