بھارت میں شدید گرمی، پارہ 52 ڈگری سے ہائی،ہیٹ ویو کا الارم بجنے لگا

ویب ڈیسک: بھارت میں شدید گرمی کے باعث ہیٹ ویو کا الارم بجنے لگا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت میں قیامت خیز گرمی، پارہ 52 ڈگری سے متجاوز ہو گیا جس کے باعث 19 افراد ہلاک جبکہ متعدد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی دہلی، ریاست جھارکھنڈ، اوڈیشہ شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور ہیٹ سٹروک کے باعث معمولات زندگی بری طرح سے متاثر ہو رہے ہیں۔
نئی دہلی میں گزشتہ روز درجہ حرارت 52.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بھارت میں شدید گرمی کے باعث جہاں 19 لوگ ہلاک ہوئے وہیں حکام نے ہیٹ ویو کا الارم بجا دیا اور اس سلسلے میں مزید بتایا گیا کہ ہیٹ ویو کا خطرہ مزید 2 دن رہ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی جلسہ میں شامل ریسکیو گاڑیوں کی تفصیلات طلب