بھارتی انتخابات فائنل راونڈ میں داخل، وزیراعظم کی قسمت کا فیصلہ آج ہوگا

ویب ڈیسک: بھارتی انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ککہ تمام مراحل مکمل ہونے پر وزیراعظم کی قسمت کا فیصلہ آج ہوگا۔
ذرائع کے مطابق انتخابات میں 8 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی57 پارلیمانی نشستوں اور اوڑیسا اسمبلی کی42 نشستوں پر ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔
بھارت کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست اتر پردیش میں بھارتی انتخابات کے ساتویں مرحلے میں 80 میں سے 13 نشستوں پر پولنگ ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق الیکشن میں اقتدار کے دو اہم جماعتیں مدمقابل ہیں۔
ان جماعتوں میں ایک طرف نریندر مودی کی حکمران جماعت بی جے پی اور انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس ہے۔ دوسری جانب 26 جماعتوں کا اتحاد ہے جس کی قیادت مرکزی اپوزیشن پارٹی راہول گاندھی کی انڈین نیشنل کانگریس کررہی ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک میں قبل ازوقت انتخابات کے انعقاد کا امکان مسترد