افغانستان میں کشتی ڈوبنے سے 20 افراد جاں بحق، خواتین اور بچے شامل

ویب ڈیسک: افغانستان میں کشتی ڈوبنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس میں خواتین اور بچوں سمیت مجموعی طور پر 20 افراد جاں بحق ہو گئے۔
اس دوران ریسکیو کارروائیوں کے دوران 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں تاہم کشتی میں سوار دیگر افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے محکمہ اطلاعات کے سربراہ کی جانب سے سوشل میڈیا ویب سائیٹ ایکس پر پیغام شیئر کیا گیا جس میں انہوں نے اس حوالے سے لوگوں کو آگاہ کیا۔
ایکس پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ کشتی ڈوبنے کا واقعہ ہفتے کی صبح 7 بجے افغان صوبہ ننگرہار کے ضلع مومند درہ میں پیش آیا۔
انہوں نے کہا کہ کشتی میں خواتین اور بچے بھی سوار تھے۔
سربراہ محکمہ اطلاعات ننگرہار قریشی بدلون کا ایکس پیغام میں کہنا تھا کہ اس واقعے میں ڈوبنے والوں میں صرف پانچ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ دھماکہ، 2چینی باشدوں سمیت 3 افراد جاں بحق