چارسدہ، حکومتی ٹیکسز تاجروں کا معاشی قتل ہے، سید عبدالقیوم

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ میں تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید عبدالقیوم اغا سمیت دیگر مرکزی قائدین نے چارسدہ کا دورہ کیا۔
اس دوران انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک بھر کے تاجر طبقے کو مختلف ٹیکسز سے پریشان کر کے رکھ دیا ہے۔
مرکزی رہنما سید عبدالقیوم آغا نے کہا کہ اب تاجردوست سکیم کے ذریعے تاجروں کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تاجردوست سکیم نہیں بلکہ تاجر کش سکیم ہے جسے ہم کسی صورت نہیں مانتے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے اور اس سلسلے میں عید کے بعد پورے ملک کو جام کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ تاجروں پر 20 سے 25 فیصد تک مختلف ٹیکسز سے کے کاروبار تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔
مرکزی قائدین تنظیم تاجران نے کہا کہ حکمران طبقہ آئی ایم ایف سے قرض لے کر ہوا میں اڑا دیتے ہیں جبکہ قرضوں کی وصولی تاجروں سے کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:  سپیکر نے وزیراعلی کو لاپتہ قرار دیکر اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا