بجلی لوڈ شیڈنگ کیخلاف نوشہرہ اور کوہاٹ میں احتجاج، خواتین بھی نکل آئیں

ویب ڈیسک: بجلی لوڈ شیڈنگ کیخلاف نوشہرہ اور کوہاٹ میں بھرپور احتجاج کیا جا رہا ہے۔ اس دوران خواتین بھی سڑکوں پر احتجاج کرنے کیلئے نکل آئیں۔
ضلع نوشہرہ کے علاقے کھنڈر کے مقامی مرد و خواتین نے بجلی لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، اس دوران بچے بھِی ان کے ساتھ تھے۔
احتجاج کے دوران مظاہرین نے مردان نوشہرہ جی ٹی روڈ ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کر دیا جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
مظاہرین نے کہا کہ کم وولٹیج اور اس میں بھی 18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ظلم کی انتہا ہے جسے کسی صورت تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔
ضلع کوہاٹ میں بھی بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے جنگل خیل سڑکوں پر نکل آئے۔
ذرائع کے مطابق عوام نے اس دوران ٹائر جلا کر گلو بیرہ چوک ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کردیا جس سے سڑک کے دنوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی لوڈ شیڈنگ سے عوام اذیت میں مبتلا ہیں جبکہ عوام کے منتخب نمائندے غائب ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی آمین گنڈا پور گیڈر سے عملی اقدامات کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں:  سپیکر صوبائی اسمبلی کا اپوزیشن لیڈر کیساتھ مشترکہ اجلاس، اہم فیصلے متوقع