مانسہرہ، شقی القلب باپ کی بچوں پر فائرنگ، بیٹا جاں بحق، بیٹی شدید زخمی

ویب ڈیسک: ضلع مانسہرہ کے تھانہ خاکی کی حدود میں شقی القلب باپ نے اپنے بچوں پر فائرنگ کر دی جس سے 20 سالہ بیٹا جنید شاہ جاں بحق جبکہ 24 سالہ بیٹی مسماۃ (س) شدید زخمی ہو گئیں۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر شقی القلب باپ اسماعیل شاہ ولد احمد علی شاہ کو گرفتار کر کے آلہ قتل پستول برآمد کر لی جبکہ ملزم کیخلاف قتل و اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مسماۃ (س) نے پولیس کو زخمی حالت میں اپنے باپ کے خلاف رپورٹ درج کروا دی۔ رپورٹ میں انہوں نے بتایا کہ میرے بھائی نے مجھ سے جھگڑا شروع کیا جس پر باپ طیش میں آ گیا اور بھائی پر فائرنگ کر دی۔ اس دوران بھائی کو بچاتے ہوئے مجھے بھی گو لی لگی۔
بعد ازاں پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

مزید پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر انتخابات میں بی جے پی کو شرمناک شکست