ہری پور، معمولی تکرار پر باپ بیٹی قتل، ملزم فرار

ویب ڈیسک: ضلع ہری پور کے تھانہ مکھںنیال کی حدود باندی سیداں میں باپ بیٹی قتل کر دیئَے گئے۔
ذرائع کے مطابق چودھری صدیق آپنی بیٹی کے گھر گیا۔ اس موقع پر معمولی تکرار پر داماد کے بھائی نے چودھری صدیق پر فائر کھول دیا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ انہی لمحات میں ملزم نے آپنی بھابھی دختر چودھری صدیق کو بھی قتل کر دیا۔
یاد رہے کہ مقتول چودھری صدیق لورا بازار کا تاجر تھا۔
ذرائع کے مطابق ملزم دہری قتل واردات کرنے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ پولیس نے لاشیں تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال خانپور منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی۔
یاد رہے کہ ضلع ہری پور میں معمولی تکرار پر باپ بیٹی قتل کر دیئے گئے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ ،سواریوں سے بھری مسافر کوچ الٹ گئی، 3 خواتین زخمی