طالب علم یاسین

پشاور:فائرنگ سے زخمی ایڈورڈز کالج کا طالب علم یاسین زندگی کی بازی ہار گیا

ویب ڈیسک: فائرنگ سے زخمی ہونے والا پشاور کے ایڈورڈز کالج کا گولڈ میڈلسٹ طالب علم اور معروف ویٹ لفٹر یاسین جاں بحق زندگی کی بازی ہار گیا ۔
تفصیلات کے مطابق گولڈ میڈلسٹ طالب علم اور خیبرپختونخوا کا معروف ویٹ لفٹر یاسین دس اپریل کو سسرالیوں کے ساتھ جھگڑے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوا تھا ہسپتال میں زیر علاج یاسین یکم جون کو دوران علاج دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق یاسین کو سسرالیوں نے جھگڑے کے دوران فائرنگ سے قتل کیا، جس پر چار ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔
مقتول کے والد ریاض نے بتایا کہ بیٹے یاسین نے 2016 میں پسند کی شادی کی تھی، سسرالیوں نے جھگڑے کے دوران اس کے سر پر گولی ماری تھی۔
انہوں نے بتایا کہ بیٹے کی زندگی بچانے کے لئے رپورٹس نیدر لینڈ بھی بھجوائیں اور ہم وہاں علاج کیلیے پیسوں و کاغذی کارروائی کا بندوبست کررہے تھے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر سخت سزا دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  پاک فوج کے شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی سمیت دیگر شہداء کی نماز جنازہ ادا