آتشزدگی سے جنگلات خاکستر

ملک کے مختلف حصوں میں آتشزدگی سے جنگلات خاکستر ،جنگلی جانور ہلاک

وی ڈیسک: ملک کے مختلف حصوں میں آتشزدگی واقعات کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جنگلات جل کر خاکستر جبکہ چرند پرند اور جنگلی حیات بھی ہلاک ہو گئے ۔
خانپور مکھنیال کے پہاڑی جنگلات میں لگی آگ پرقابو پا لیا گیا ہے، ہری پور کے علاقے میں ہونے والی آتشزدگی کے واقعے میں 30اہلکاروں نے حصہ لیا تھا۔
محکمہ جنگلات کے مطابق آگ سے لاکھوں روپے مالیت کی لکڑی جل کرخاکستر ہو گیا۔
دوسری جانب کوٹلی آزاد کشمیر میں کوٹلی کی تحصیل نکیال کے جنگلات آگ کی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
نکیال پیر لسوڑا کے جنگلات میں آگ مسلسل بے قابو ہو گئی، آگ سے پورا جنگل جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا ہے۔
محکمہ جنگلات کے خواب غفلت میں مصروف ہو گئے، فائر سیزن کے دروان بھی محکمہ متحرک نہیں ہو سکا۔
لوئردیر میں لگی آگ سے کے جنگلات کا بڑا حصہ جل گیا، جنگلی حیات کو سنگین خطرہ، خیبر میں باڑہ شین کمرکے پہاڑوں پرآگ بھڑک اٹھی، درجنوں درخت جل گئے۔
ذرائع کے مطابق مسلسل آگ سے چرند پرند اور جنگلی حیات خاکستر ہوگئے، آتشزدگی کے باعث کروڑوں کی مالیت کے درخت راکھ بن گئے۔

مزید پڑھیں:  چیف الیکشن کمشنر کو تمام غیر آئینی اقدامات کا جواب دینا ہوگا، بیرسٹر ڈاکٹر سیف