جنگلات میں لگی آگ

خانپور کے بالائی پہاڑی جنگلات میں لگی آگ پرقابو نہ پایا جاسکا

ویب ڈیسک: خانپور کے بالائی پہاڑی جنگلات میں لگی آگ پرقابو نہ پایا جاسکا ،مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے میں مصروف ہیں ۔
گزشتہ روز ہلی کوہالہ نیلاں بھوتو،مسلم آباد،کینتھلہ کے جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی ۔
گزشتہ چارروز سے لگی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا جس کے باعث بڑے پیمانے پر جنگلات راکھ کا ڈھیر بن گئے۔
آتشزدگی کے نتیجے میں جنگلی حیات چرند پرند اور انکے گھونسلے بھی چل چکے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کا احتجاج، اسلام آباد میں‌دفعہ 144نافذ