جسٹس بابر ستار

جسٹس بابر ستار کیخلاف سوشل میڈیا مہم، توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ میںجسٹس بابر ستار سے متعلق سوشل میڈیا مہم کیخلاف توہین عدالت کیس 3جون کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں لارجر بنچ کل سماعت کرے گا، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان بھی بنچ میں شامل ہیں۔
رجسٹرار آفس نے پہلے 6جون اب کل 3جون کے لئے کیس مقرر کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ 23 مئی کو لارجر بنچ کی عدم دستیابی کی وجہ سے سماعت نہیں ہو سکی تھی،عدالت نے ایف آئی اے، پی ٹی اے اور آئی بی سے رپورٹس طلب کر رکھی ہیں۔

مزید پڑھیں:  عراق سے اسرائیلی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ،2فوجی ہلاک،24زخمی