202676 8238114 updates

وزیراعظم عمران خان نے تمام مافیاز کو ایک ایک کرکے بے نقاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے-معاون خصوصی شہزاد اکبر

اسلام آباد: معاون خصوصی شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس ، ان کا کہنا تھا کہ چینی سٹاک کو ایف بی آر کے ساتھ لنک کیا جائے گا،شوگر مافیا کے وکلاء گزشتہ ڈھائی ماہ سے عدالتوں میں رٹ دائر کرنے کیلئے شواہد تلاش کر رہے ہیں،شوگر مافیا کیخلاف تحقیقات میں ہمارے سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے افراد میں کوئی فرق نہیں ہو گا.

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے شوگر مافیا کے خلاف 7 بڑے ایکشنز کی منظوری دی،15۔2014میں ساڑھے 6 ارب،16۔2015میں 6.5 ارب سبسڈی کا ریفرنس نیب کو دیا جا رہا ہے،18۔2017میں 20 ارب کی سبسڈی کیس نیب کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا.

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کارورل اکنامک ٹرانسفارمیشن منصوبے میں تاخیر کا نوٹس

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب کو گزشتہ 20 سے25سال سے زائد عرصے میں دی جانے والی سبسڈی کا ریفرنس نیب کو بھیجا جائیگا،سبسڈی کا29 ارب کا معاملہ نیب کو بھجوایا جارہا ہے،1990میں ایک سیاسی خاندان نے بھارت کو چینی کی بھاری مقدار برآمد کی تھی.

ان کا مزید کہنا تھا کہ شوگرملوںکے بارےبننےوالےکارٹیلائزیشن کومسابقتی کمیشن کو بھیجاجارہاہے، 90دن کےاندرمسابقتی کمیشن رپورٹ پیش کرے گا،
قرضوں میں معافی اوربرآمدات میں سبسڈ ی لینےوالوں کیخلاف سٹیٹ بنک ایکشن لے گا،سٹیٹ بنک کو 90دن کے اندر کارروائی کا حکم دیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  عوام کیلئے خوشخبری، ملک بھر میں آج سے بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کو شوگر کی جعلی ایکسپورٹ کرنے پر بھی ایف آئی اے کو تحقیقات کرنے کا حکم دیا گیا ہے،افغانستان کوایکسپورٹس دکھا کر کالے دھن کو سفید کیا گیا،صوبائی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی،گنےکےوزن میں کٹوتی اورکسانوںکوکم ادائیگی پراینٹی کرپشن کا محکمہ تحقیقات کرےگا،وفاقی حکومت ان تمام تحقیقات کومانیٹرکرےگی،شوگرکمیشن کے تمام معاملات ایف بی آر کے ساتھ منسلک ہوں گے،
اپنے بھی ایک سال کی سبسڈی کی رپورٹ کا معاملہ پیش کر رہے ہیں.