فیروز خان

فیروز خان نے دوسری شادی کی تصدیق کردی

ویب ڈیسک: پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان نے اپنی دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے دلہن کے ساتھ تصویر شیئر کردی۔
فیروز خان کی اس سے قبل سوشل میڈیا پر انکی مایوں کی رسم کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد فیروز خان کی دوسری شادی کی افواہیں کافی گرم تھیں تاہم اب انہوں نے باضابطہ تصدیق کردی ہے۔
فیروز خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکانٹ پر دلہن کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری زندگی میں خوش آمدید، خوبصورت، غیرمصدقہ خبروں کے مطابق فیروز خان کی نئی دلہن کا نام دعا ہے۔
اداکار کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں اور دوستوں کی جانب سے شادی کی مبارک بادیں دی جا رہی ہیں اور جوڑے کے لیے نیک تمناں کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی 2018 میں علیزہ سلطان کے ساتھ ہوئی تھی، اس جوڑے کے ہاں 2019 میں پہلے بیٹے سلطان جبکہ فروری 2022 میں بیٹی فاطمہ کی پیدائش ہوئی تھی۔تاہم دو بچوں کی پیدائش کے بعد اس جوڑے نے راہیں جدا کرتے ہوئے ستمبر 2022 میں طلاق لے لی تھی۔

مزید پڑھیں:  پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں آرچری مقابلہ، شائقین پرجوش