وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف 4جون کو چین روانہ ہوں گے

ویب ڈیسک: وزیراعظم میاں شہباز شریف4جون کو چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف پہلے مرحلے میں چینی شہر شین زن پہنچیں گے، وزیراعظم کو دورے کے دوران معروف ٹیک کمپنیوں تک رسائی ملے گی۔
شین زن کو اقتصادی پاور ہاس کی حیثیت حاصل ہے، 2023 میں شین زن کی جی ڈی پی گروتھ 6 فیصد سے زائد رہی۔
وزیراعظم چین میں بڑے پیمانے پر کاروباری شراکت داری کے خواہاں، چینی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کی جانب سے نمایاں دلچسپی پیدا ہونے کا قوی امکان ہے۔
وزیراعظم کے دورہ سے پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:  مردان میں مختلف واقعات کے دوران 2 افراد جاں بحق، دو زخمی