شاہی مہمان

سعودیہ کاٹی 20ورلڈ کپ جیتنےپرپاکستانی ٹیم کوشاہی مہمان بنانےکااعلان

ویب ڈیسک: سعودی عرب نے 20ورلڈ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو اگلے سال حج پر شاہی مہمان بنانے کا اعلان کردیا ہے ۔
سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے خصوصی ویڈیوپیغام میں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم ان شااللہ یہ ٹورنامنٹ جیتے گی۔
نواب بن سعید احمد المالکی کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈکپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم اگلے برس حج پر شاہی مہمان ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ان شا اللہ پاکستانی عوام یقینا ورلڈکپ میں ٹیم کی کامیابی کا جشن منائے گی ،میں پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے بھی دعا گو ہوں۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں کان کنی کے دوران گیس دھماکہ ،3افراد جاں بحق