احتجاجی مظاہرہ

لنڈی کوتل میں پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ،پاک افغان شاہراہ بند

ویب ڈیسک: لنڈی کوتل میں بارگین ایسوسی ایشن کا پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم کی آمدو رفت کے لئے بند کردیا ۔
مظاہرین نے الزام عائد کیا ہے کہ جمرود پولیس نے غیر قانونی چھاپہ مار کر بارگین سے 3 افراد کو حراست میں لے لیا ہے، پولیس بارگین سے 1 کروڑ تیس لاکھ روپے بھی لے گئی۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او جمرود نے دو افراد پر دفعہ 107 کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے، شکر ولی نامی شخص پر ہیروئن برآمد ہونے کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا۔
دوسری جانب پولیس نے موقف اپنایا کہ لنڈی کوتل بارگین میں نہیں بلکہ جمرود پولیس نے خرکی آباد روڈ پر کاروائی کی تھی۔
دوران تلاشی مشکوک موٹرسائیکل سوار سے 12 کلوگرام ہیروین برآمد کی گئی تھی جس کی قیمت کروڑوں روپے ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت شکر ولی ولد آن ولی کے نام سے ہوئی، ملزم کو قانونی کارروائی کے لئے تھانہ جمرود منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  متنی میں فائرنگ سے 2 نوجوان دوست قتل، ملزمان فرار