ٹی 20ورلڈکپ

ٹی 20ورلڈکپ: نمیبیا نے سپر اوور میں عمان کو شکست دیدی

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ 2024کے تیسرے میچ میں نمیبیا نے سپراوور میں عمان کو شکست دے کر میچ اپنے نام کرلیا ۔
عمان کی جانب سے دیئے گئے 110رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا نے بھی مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 109رنز ہی سکور کیے جس کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان میچ برابر ہو گیا۔
سپر اوور میں نمیبیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 21رنز بنائے اور یوں عمان کو ایک اوور میں 22 رنز کا ہدف ملا، عمان ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام رہا اور نمیبیا نے میچ 11رنز سے اپنے نام کر لیا۔
ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کے اوپنر مائیکل وان لنجین بغیر کوئی رن سکور کیے آؤٹ ہو گئے، بعدازاں نکولاس ڈیون 24، جان فرائیلنک نے 45 رنز بنائے، کپتان گرہارڈ ایراسمس 13 رنز بنا سکے۔
بیٹر جے جے سمٹ نے 8 جبکہ زین گرین صفر پر آؤٹ ہوئے، ٹیم کو جتوانے کے لیے ڈیوڈ ویزے 9 اور ملان کروگر ایک رن بنا کر وکٹ پر موجود رہے مگر میچ آخری گیند پر ٹائی ہو گیا۔
دوسری جانب عمان کے پیسر بلال خان اور کپتان عاقب الیاس نے ایک، ایک، مہران خان نے 3 اور ایان خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں گروپ بی میں شامل دونوں ٹیمیں برج ٹاؤن کے کینسنگٹن اوول گرانڈ میں مدمقابل تھیں جہاں نمیبیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
عمان کے بیٹرز نمیبیا کے بالرز کے سامنے لڑکھڑا گئے اور پوری ٹیم 19.4 اوورز میں 109 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔
عمان کو پہلے ہی اوور میں بڑا نقصان اٹھانا پڑا، نمیبیا کے ٹرمپلن نے عمدہ بالنگ کرتے ہوئے میچ کی پہلی گیند پر اوپننگ بیٹر کیشپ پرجاپتی اور دوسری گیند پر کپتان عاقب الیاس کو آوٹ کر دیا۔
عمان کی جانب سے خالد کائل 34 رنز بناکر نمایاں رہے، ذیشان مقصود 22، آیان خان 15 اور شکیل احمد 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
نمیبیا کے روبن ٹرمپلن نے 4، ڈیوڈ ویزے 3، گرہارڈ ایراسمس نے 2 اور برنارڈ شولز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل گیا ہے ، سٹیٹ بینک نے خوشخبری سنا دی