بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ درجہ حرارت بڑھنے کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا، ملک کے اکثر میدانی علاقوں میں بھی گرمی کی شدت برقراررہے گی۔
اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش ہونے کا امکان ہے، شمال مشرقی پنجاب میں بھی چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔
مری، گلیات،راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، گجرات، قصور، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، میانوالی، نارووال،منڈی بہا الدین اور گوجرانوالہ میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔
خیبر پختونخوامیں آندھی چلنے کے علاوہ چند مقا مات پر بارش ہونے کی توقع ہے،کوہستان، سوات، چترال، دیر، مالاکنڈ،ایبٹ آباد، مانسہرہ، بالاکوٹ، پشاور، کوہاٹ، کرک، ہنگو، بنوں، اورکزئی میں بارش ہونے کا امکان ہے۔
کرم اوروزیرستان میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے، بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔
دوسری جانب ملک کے مختلف علاقوں میں 15 جون تک موسم شدید گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ایک دو دن کے وقفے کے بعد درجہ حرارت پھر بڑھنے کی پیش گوئی کر دی ہے۔حکام کے مطابق ملک بھر میں 15 جون تک موسم زیادہ گرم رہ سکتا ہے۔
لاہور میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک جائے گا جبکہ اسلام آباد اور پشاور میں 44، کراچی میں 42 ڈگری سینٹی کی گرمی محسوس کی گئی اس کے علاہ بہاولپور، ڈی جی خان، ملتان، فیصل آباد، سرگودھا، نواب شاہ، سکھر اور حیدر آباد سمیت سندھ اور پنجاب کے متعدد اضلاع میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زیادہ رہے گا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں کوئی آپریشن نہیں ہونے دیں گے،وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور