زہر کھا لیا

غربت سے تنگ باپ نے 4بچوں سمیت زہر کھا لیا ،ایک بچی چل بسی

ویب ڈیسک: غربت سے تنگ اور مجبورباپ نے 4بچوں سمیت زہر کھا لیا جس سے10سالہ ارم فاطمہ چل بسی جبکہ والد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق محمد جاوید نامی شخص نے پہلے اپنے بچوں کو گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں پانی میں ملا کر پلا دیں بعد میں خود بھی زہریلہ پانی پی لیا۔
ذرائع کے مطابق حالت غیر ہونے پر باپ اور اسکے بچوں کو سول ہسپتال میں طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بہاولنگر ریفر کر دیا گیا۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق باپ جاوید کی حالت تشویشناک ہے جبکہ باقی تین بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
متاثرہ بچوں میں چار سالہ احمد رضا، چھ سالہ دعا فاطمہ ، اور آٹھ سالہ ایمان فاطمہ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  نیتن یاہو نے امریکی کانگریس کی تاریخ کا بدترین خطاب کیا، پلوسی