گیس سلنڈر دھماکے

حیدرآباد :گیس سلنڈر دھماکے سے اموات کی تعداد12ہو گئی

ویب ڈیسک: حیدر آباد میں گزشتہ دنوں گیس سلنڈر کی دکان میں ہونے والے دھماکے سے اموات کی تعداد12ہو گئی ، شہر میں ایل پی جی کی دکانیں بند کرا دی گئی ہیں ۔
چند روز قبل حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا ہوا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی، آتشزدگی کے باعث دکان میں موجود کئی سلنڈر دھماکوں سے پھٹ گئے۔
دھماکے اور آتشزدگی سے آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جب کہ آگ کے باعث متعدد افراد بھی جھلس گئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
دھماکے کا ایک اور زخمی کراچی میں چل بسا ہے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 12 تک جاپہنچی ہے جب کہ زیر علاج 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
دوسری جانب واقعہ کے بعد شہر میں ایل پی جی کی دکانیں بند کرا دی گئی ہیں۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنرکا کہنا ہے کہ ایل پی جی کا کاروبار کرنے والوں کو این او سی لینا ہوگی، آبادی میں کاروبار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔

مزید پڑھیں:  امریکی فوج کی یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری