گرمی کی شدید لہر

ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر بدستور جاری

ویب ڈیسک: ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر بدستور جاری ،لاہور میں محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 45، اسلام آباد اور پشاور میں 44، مظفر آباد میں 42، کراچی میں 39اور کوئٹہ میں 38ڈگری تک جانے کی توقع ہے۔
بلوچستان کے ضلع تربت میں 48اور سبی میں 47 ڈگری رہنے کا امکان ہے،ملتان، بہاولپور، سرگودھا اور فیصل آباد میں پارہ 44 ڈگری یا زائد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
سندھ کے شہروں نواب شاہ، سکھر، موہن جو دڑو اور دادو میں 50 کو چھونیوالا پارہ 4 سے 6 ڈگری تک نیچے آگیا۔
دوسری جانب گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد، خطہ پوٹھو ہار، شمال مشرقی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر آندھی اور بارش متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان نے نریندر مودی کے جنگجوانہ ریمارکس کو مسترد کر دیا