غذائی قلت

غزہ میں غذائی قلت سے بچوں کی اموات 37تک جا پہنچیں

ویب ڈیسک: غزہ میں غذائی قلت سے بچوں کی اموات کی تعداد 37 ہوگئی، قحط جیسی صورتحال سے خبردار کر دیا گیا۔
یاسرائیلی فوج کے غزہ شہر اور رفح میں فضائی حملے جاری ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 90 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیو دی چلڈرن نے جنوبی غزہ میں غذائی قلت کے باعث ایک اور فلسطینی بچے کی موت کے بعد قحط جیسی صورتحال سے خبردار کر دیاغذائی قلت سے غزہ میں اموات کی تعداد 37 ہوگئی ہیں۔
دوسری جانب یہودی قیدیوں کے اہلخانہ کی جانب سے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو پر دبا بڑھتا جا رہا ہے، کہ وہ امریکی صدر بائیڈن کی جنگ بندی کی تجویز کو قبول کریں۔

مزید پڑھیں:  جلسے کا سٹیج تیار، وزیراعلی خیبرپختونخوا بنوں پہنچ گئے