وزیر صحت خیبر پختونخوا

وزیر صحت خیبر پختونخوا کا روبوٹک سرجری متعارف کرانے کا اعلان

ویب ڈیسک: وزیرصحت خیبر پختونخوا قاسم علی شاہ نے صوبے میں روبوٹک سرجری کو متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ روبوٹک سرجری سے آپریشنز کی تعداد میں اضافے کے ساتھ آپریشن کی کوالٹی بھی بہتری آ ئے گی۔
پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران محکمہ صحت کے تین ماہ میں کئے گئے اقدامات سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ زبردست بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلیٰ کو مبارکبادپیش کرتا ہوں بجٹ میں صحت کیلئے 232 ارب روپے مختص ہیںجن میں31نئے ،89منصوبے جاری اور 35منصوبے تکمیل کے قریب ہیں۔
قاسم علی شاہ نے کہا کہ پہاڑی علاقوں سے مریض کو ہسپتال پہنچانے میں مشکلات درپیش ہوتی ہیں اس لئے صوبے میں ائیر ایمبولینس کا آغاز کرنے جارہے ہیں، اگلے چند ماہ میں ائیر ایمبولینس کا آغاز ہو جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ روبوٹک سرجری کو متعارف کررہے ہیں، جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لائیں گے ،روبوٹک سرجری سے آپریشنز کی تعداد بھی بڑھے گی اور آپریشن کی کوالٹی بھی بہتری آ جائے گی۔
کومہ نائف ریڈیو سرجری سنٹر بھی قائم کیا جائیگا، کافی مریضوں کا دماغ کے آپریشن کی ضرورت نہیں پڑے گی،محکمہ صحت کے تمام امور کو پیپر لیس اور ڈیجٹلائز کرنا چاہتے ہیں، اس مقصد کیلئے کمانڈ اینڈ کنٹرول انٹر قائم کررہے ہیں۔
صوبائی وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ تمام ہسپتالوں کو سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے مانیٹر کیا جائیگا،رواں ماہ صوبے میں ایگزیکٹو ہیلتھ چیک اپ کا منصوبہ شروع کررہے ہیں، ہر ہسپتال میں 65 اور اس سے اپر کے مریضوں کو مفت معائنہ کیا جائگا، ان سے کوئی فیس نہیںلے جائے گی ۔
مہلک بیماریوں سے بچنے کیلئے لائیو ویل انیشی ایٹیو لے رہے ہیں،ہیلتھ ورکرز سکول اور گھروں میں جاکر لوگوں کو صحت کی بہتری کیلئے سے متعلق مشورے دیں گے ۔
قاسم علی شاہ نے مزید کہا کہ حیات آباد کے ایک زون کو ہیلتھ سٹی بنارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  7 ارب ڈالر بیل آؤٹ پیکج، آئی ایم ایف اجلاس جلد متوقع