پولیو ٹیم پر حملہ

چمن میں پولیو ٹیم پر حملہ ،2خواتین پولیو ورکرز اوردولیویز اہلکار زخمی

ویب ڈیسک: چمن میں مشتعل مظاہرین کا پولیو ٹیم پر حملہ ،2خواتین پولیس ورکرز سمیت اوردولیویز اہلکار شدید زخمی ہو گئے ۔
واقعہ محلہ حاجی ہزار گئی میں پیش آیا جہاں مشتعل لوگوں نے پولیو ٹیم پر حملہ کردیا ،مشتعل لوگ لیویز اہلکاروں سے اسلحہ بھی چھین کر لے ساتھ لے گئے ۔
حملے میں زخمی ہونے والے لیویز اہلکاروں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔
ڈپٹی کمشنر اطہرعباس کا کہنا تھا کہ پولیو مہم جاری رہے گی مشتعل لوگوں کے خلاف قانون کے مطابق کارورائی ہوگی ۔

مزید پڑھیں:  پشاور:آٹا ڈیلرز کا آٹے پر ود ہولڈنگ سمیت تمام ٹیکسز ختم کرنے کا مطالبہ