کوئلے کی کانوں پر حملہ

دکی میں کوئلے کی کانوں پر حملہ ، 2مزدور جاں بحق

ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلے کی دکانوں پر حملہ کیا گیا جس میں 2مزدور جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔
دکی پولیس کے مطابق مسلح افراد کا سول سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں کریم اللہ دولت زئی اور نعیم ولد جلات خان قوم سلیمان خیل شامل ہیں، جن میں سے ایک کوئلے کی کان انجن ڈرائیور تھا۔
زخمی کی شناخت فضل الرحمان ولد عبد الغنی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ لاشیں اور زخمی کو سول ہسپتال دکی منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  امریکی فوج کی یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری