مہنگائی کم

پاکستان میں مہنگائی کم ،شرح 11اعشاریہ8فیصد پر آگئی

ویب ڈیسک: پاکستان میں ایک سال کے دوران مہنگائی کم ہوکر 38فیصد سے 11اعشاریہ 8فیصد پر آگئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق اپریل کے مقابلے مئی میں سی پی آئی افراط زر11اعشایہ 76فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ اپریل میں سی پی آئی افراط زر 17اعشاریہ 34فیصد تھا ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال میں بجلی 58.7فیصد، ٹرانسپورٹ سروس 32.2، کاٹن ملبوسات 23.2 فیصد ، پیاز 86.6 فیصد، ٹماٹر 55.4اور مصالہ جات 39.17 فیصد مہنگے ہوئے۔
دوسری جانب مئی میں ماہانہ بنیادوں پرمہنگائی میں3.24فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مئی 2024 میں مہنگائی 11.76 فیصد پر آگئی۔
مئی میں شہروں میں مہنگائی میں 2.80فیصد اور دیہات میں 3.89 فیصد کمی ہوئی جب کہ جولائی سے مئی تک مہنگائی کی شرح 24.52 فیصد رہی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مئی میں ٹماٹر، پیاز 51 فیصد، چکن35.2 اورگندم 22.7 فیصد سستے ہوئے جب کہ مئی میں مائع ایندھن 9.4، بجلی چارجز 4.5، موٹر فیول 3.18 فیصد سستا ہوا ،اس کے علاوہ مئی میں آلو 14.73،گوشت 4 فیصد اور لوبیا 3.9 فیصد مہنگا ہوا۔

مزید پڑھیں:  جماعت اسلامی کو دھرنا جاری رکھنے کی مشروط اجازت مل گئی