شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی کے ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاج

ویب ڈیسک: شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور کے کلاس تھری، فور بشمول تمام فیکلٹی سٹاف نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے ملازمین کا کہنا ہے کہ انہیں 35 فیصد ایڈہاک ریلیف 2023ء بمع بقایاجات اور 15 فیصد ایڈہاک ریلیف 2022ء کے بقایاجات سے محروم رکھا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یونیورسٹی ملازمین نے وزیراعلی خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور اور صوبائِی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی سے اس حوالے سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی کے ملازمین کی جانب سے اپنے مطالبات کی منظوری تک دفتری امور کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  الیکشن کمیشن نے 39ارکان قومی اسمبلی کو پی ٹی آئی ممبرتسلیم کرلیا