ملاگوری، بجلی بندش کیخلاف ماربل فیکٹری مالکان و لیبرز کا دھرنا

ویب ڈیسک: ملاگوری میں ماربل فیکٹری مالکان و لیبرز کی جانب سے مشترکہ طور پر اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیا گیا۔
اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹیسکو حکام نے 10 دن قبل بقایاجات کی مد میں سینکڑوں ماربل فیکٹریوں کی بجلی بند کر دی۔ ان کے اس اقدام سے ان کارخانوں میں کام کرنے والے ہزاروں مزدور بیروزگار ہوگئے ہیں۔
ماربل فیکٹری مالکان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ان مزدوروں کی کمائی کا واحد ذریعہ بھی ٹیسکو حکام نے بجلی بند کرکے چھین لیا۔
انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی ان مزدوروں کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت روزگار سے محروم کیا گیا۔
احتجاجی مظاہرہ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ہزاروں بیروزگار مزدور کیا کریں گے، ان کے گھروں کے چولہے کیسے جلا کریں گے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ان کی حالت زار پر رحم کیا جائے اور ماربل فیکٹریوں کی بجلی بحال کی جائے تاکہ مقامی ہزاروں افراد بیروزگاری سے بچایا جاسکے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں فورسز کا آپریشن ،ایک دہشت گرد ہلاک،2زخمی