اپنی مرضی سے سزاء و جزاء کے عمل سے ملک کا نقصان ہوا، گورنر پیجاب

ویب ڈیسک: گورنر پنچاب سردار سلیم حیدر نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملکی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی مرضی سے سزاء و جزاء دینے سے ملک کا بہت نقصان ہوا۔
انہوں نے کہا کہ جب تک سزاء و جزاء کا یہ عمل بہتر نہیں کیا جاتا پورا سسٹم ٹھیک نہیں کیا جا سکتا۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ سرمایہ کار بجلی اور گیس سمیت سہولیات نہ ملنے کے سبب دبئی سمیت دیگر مالک کا رخ کر گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں زراعت پر کبھی توجہ نہیں دی گئی۔ کسان مہنگی بجلی پر لڑتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ احتساب کا عمل شفاف بنایا جانا چاہئے، خواہش ہے کہ یہ ملک اسی راستے سے گزر کر ہمارے سامنے ٹھیک ہوجائے۔

مزید پڑھیں:  ایپکس کمیٹی اجلاس میں دہشتگردی کیخلاف مہم، بنوں واقعے بارے اہم فیصلے متوقع ہیں