استعمال شدہ امپورٹڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی کی شرح میں 30 فیصد اضافے کا امکان

ویب ڈیسک: نئے مالی سال 25-2024 کا بجٹ قومی اسمبلی میں 10جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ اس میں استعمال شدہ امپورٹڈ گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بری خبر ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ میں استعمال شدہ امپورٹڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی کی شرح 70 سے بڑھا کر 100 فیصد کرنے کا امکان ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 1800 سی سی سے بڑی گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 30 فیصد جبکہ 1800 سی سی تک کی استعمال شدہ گاڑیوں پر 15 فیصد ڈیوٹی کی تجویز زیرغور ہے۔

مزید پڑھیں:  طورخم بارڈر پر سمگلنگ کیخلاف کارروائی، ادویات و دیگر اشیا برآمد