اسرائیلی محاصرہ، جبری فاقہ کشی کے باعث درجنوں فلسطینی بچے جاں بحق

ویب ڈیسک: اسرائیلی افواج کے محاصرہ کے باعث غزہ اور رفح میں امدادی سامان نہیں پہنچ پا رہا۔ صیہونی محاصرہ کی وجہ سے غزہ اور رفح میں جبری فاقہ کشی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے جس کے باعث درجنوں فلسطینی بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی افواج کے محاصر کے باعث پیدا شدہ مصنوعی قحط کے باعث وسطی غزہ میں مزید 2 بچے جان کی بازی ہار گئے۔
اسرائیل کی جانب سے رفح کراسنگ کی بندش، امداد کو مزید محدود کرنے اور بیمار اور زخمی فلسطینیوں کو جان سے مارنے سے حالات مزید خراب ہو گئے۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے باعث 13 ہزار سے زیادہ فلسطینی بچے شہید ہو چکے ہیں۔
ان میں کچھ بمباری جبکہ حالیہ واقعات میں بمباری کے ساتھ ساتھ جبری فاقہ کشی سے بھی درجنوں بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ود ہولڈنگ ٹیکس مسترد،اجناس منڈیوں کا حکومت کو 5روز کا الٹی میٹم