حزب اللہ کا شمالی اسرائیل پر مہلک ڈرون حملے کا دعویٰ

ویب ڈیسک: اسرائیلی جنون کے آگے دیوار کھڑی کرنے والی حزب اللہ کی جانب سے شمالی اسرائیل پر مہلک ڈرون حملے کا ایک اور دعویٰ کیا جانے لگا ہے۔
حزب اللہ کی جانب سے بتایا گیا کہ اس نے ڈرون کا ایک سکواڈرن اسرائیلی فوج کے فارمیشن کے ہیڈکوارٹر کی طرف روانہ کیا جو بالکل ٹھیک اپنے ہدف پر جا لگا۔
ذرائع کے مطابق حزب اللہ کی جاب دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اسرائیل کے مشرق میں حزب اللہ کے ڈرون نے وہاں کی ایک فوجی عمارت سمیت ان جگہوں کو نشانہ بنایا جہاں اس کے افسران اور سپاہی تعینات اور آباد تھے۔
حزب اللہ کی جانے سے مزید کہا گیا کہ تمام ڈرونز نے اپنے اہداف درست طریقے سے ہٹ کئے۔
یاد رہے کہ حزب اللہ کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے اس کے ڈرون ہی کی وجہ سے وہاں مقررہ اہداف پر آگ بھڑک اٹھی اور دشمن کے کئی فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں 8 افراد کا قتل سندھ سے گرفتار