ٹی 20 ورلڈ کپ کا چوتھا میچ جنوبی افریقہ کے نام، لنکن ٹیم کو شکست

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا چوتھا میچ جنوبی افریقہ کے نام، آئی لینڈرز کو 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
میگا ایونٹ کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی ٹیموں کے مابین میچ نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔
ذرائع کے مطابق افریقی بولرز نے سری لنکن بیٹنگ لائن کو صرف 77 رنز پر ڈھیر کر دیا۔
پروٹیز بولر آنرک نوکیے نے 4 شکار کئے، ربادا اور ماہراج نے 2، 2 جبکہ اوٹنیل بارٹمین نے ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں پروٹیز الیون نے مقررہ 78 رنز کا ہدف باآسانی 17 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف کے نام عمران خان کا خط بہت دیر سے آیا، رانا ثناء اللہ