اسلام آباد ہائیکورٹ: پی ٹی آئی کا دفتر فوری ڈی سیل کرنےکاحکم

ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں‌پی ٹی آئی کا دفتر فوری ڈی سیل کرنے کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری محفوظ فیصلہ میں سی ڈی اے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے دفتر فوری ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جج جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے محفوظ فیصلہ جاری کرتے ہوئے سی ڈی اے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست منظور کر لی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ سیل کرنے اور سی ڈی اے کے آپریشن کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔اب فیصلہ جاری کرتے ہوئےپی ٹی آئی کا دفتر فوری ڈی سیل کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا.

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کو پکڑنے کیلئے ناکہ بندی کی گئی ہے،محسن نقوی