پاک افغان دوطرفہ تجارت میں اہم پیشرفت، ڈرائیورز کیلئے ویزہ شرط ختم

ویب ڈیسک: پاک افغان دوطرفہ تحارت میں اہم پیشرفت دیکھی جا رہی ہے۔ ڈرائیورز و کنڈیکٹرز کے لئَے پاسپورٹ ویزہ شرط ختم کردی گئی۔
ڈی جی ٹرانزٹ ٹریڈ کے مطابق پاک افغان دوطرفہ تجارت میں کارگو گاڑیوں کے ڈرائیورز اور کنڈیکٹرز کو دونوں ممالک نے پہلی بار پاسپورٹ ویزہ شرط ختم کرکے اس سے مستثنٰی قرار دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے ڈرائیورز اور کنڈیکٹرز کیلئے پاسپورٹ ویزہ کے بجائے طورخم سمیت دیگر سرحدی گزرگاہوں پر عارضی داخلے کی دستاویزات (TAD) کے اجراء کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ایپکس کمیٹی اجلاس میں دہشتگردی کیخلاف مہم، بنوں واقعے بارے اہم فیصلے متوقع ہیں