صوابی، فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، دو بھائی جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع صوابی میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق جبکہ 6 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلہ میں زحمیوں کے ساتھ ساتھ جاں بحق افراد کی لاشوں کو بھی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
یاد رہے کہ ضلع صوابی میں‌فریقین کے مابین فائرنگ کے باعث دو بھائی جاں بحق جبکہ 6 افراد شدید زخمی ہو گئے.
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین کی ایک فائرنگ کے تبادلے سے 6 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں ایک فریق سے 2 افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی اور دوسرے فریق سے 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق بھائیوں کی شناخت بخت شیر اور کرنل شیر کے ناموں سے کرلی گئی۔
دوسری جانب زخمیوں میں بخت سید، اقبال سید، عالم شیر، نقاب، جہاد اور اسحاق شامل ہیں۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔

مزید پڑھیں:  ہمیں ہر صورت اسلام آباد پہنچنا اور دھرنا دینا ہے، حافظ نعیم الرحمان