ڈاکٹر عافیہ کے ساتھ امریکی جیل میں زیادتی کا انکشاف

ویب ڈیسک: امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ کے وکیل کلاؤ سٹیفورڈ سمتھ نے دعویٰ کیا ہے کہ دو ہفتے قبل ایک گارڈ نے ڈاکٹرعافیہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔
اس سے قبل 5 دسمبر 2023 کو امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ کو جیل میں کم ازکم دو بار زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف سامنے آیا تھا۔
ڈاکٹر عافیہ کے وکیل کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ حکومتِ پاکستان ڈاکٹرعافیہ کے ساتھ ہونیوالی 2 بار کی زیادتی کے واقعات سے آگاہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کے ساتھ جیل میں زیادتی کے واقعات اب بھی جاری ہیں۔
وکیل سٹیفورڈ سمتھ نے کہا کہ امریکی جیل سسٹم نے ڈاکٹر عافیہ کے ساتھ جو کیا اس پر بحیثیت امریکی شہری اس بات پر شرمندہ ہوں۔

مزید پڑھیں:  مدین واقعہ کے 24ملزمان کی ضمانت منظور،رہائی کے احکامات