گورنر خیبرپختونخوا کی پھر وزیراعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور کو مذاکرات کی دعوت

ویب ڈیسک: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے لاہورمیں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی مجبوریوں کا احساس ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا سے کہوں گا کہ مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کریں۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگر مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھے تو یہ قیامت کی نشانی ہوگی۔
گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ اس موقع کا تو شدت سے انتظار ہے کہ ہم مولانا اور علی امین گنڈاپور کو ایک ٹرک پر خطاب کرتا دیکھیں۔

مزید پڑھیں:  عراق سے اسرائیلی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ،2فوجی ہلاک،24زخمی