کوہاٹ، ناروا لوڈ شیڈنگ پر جنگل خیل کے عوام کا پارا ہائی، روڈ بند

ویب ڈیسک: ضع کوہاٹ میں ناروا لوڈ شیڈنگ پر جنگل خیل کے عوام کا پارا ہائی ہو گیا۔
اہالیان علاقہ نے ٹائر جلا کر گلو بیرہ چوک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا ۔ اس دوران مشتعل مظاہرین کی جانب سے منتخب نمائندوں کیخلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی اور رکن صوبائی اسمبلی شفیع جان اورکزئی خود ٹھنڈے کمروں میں بیٹھے ہیں اور لوڈ شیڈنگ کے باعث عوام کا برا حال ہے۔
ناروا لوڈ شیڈنگ پر مشتعل مظاہرین کا کہنا تھا کہ گریڈ سٹیشن بجلی بحال کرنے کا جھوٹا کریڈٹ لینے والے لوڈ شیڈنگ ختم نہیں کروا سکتے۔ منتخب نمائندے عوام کے کام نہیں آسکتے تو استعفیٰ دے دیں۔

مزید پڑھیں:  ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا ہے ،وزیراعظم