وزارت خارجہ کو سائفر کی ڈی کلاسیفائیڈ کاپیاں موصول

ویب ڈیسک: سائفر کی ڈی کلاسیفائیڈ کاپیاں سپیکر و چیئرمین سینیٹ آفس سے واپس دفتر خارجہ جمع کرائی گئی تھی۔ اب سائفر کی ڈی کلاسیفائیڈ کاپیاں دفتر خارجہ کو واپس کر دی گئیں۔
2023ء میں سائفر کیس عدالتوں میں زیر سماعت تھا اس لئے 2023ء میں وزارت خارجہ کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو خط لکھا گیا جس میں سائفر کی ڈی کلاسیفائیڈ کاپیاں واپس مانگی گئی تھیں۔
اس پر سپیکر و چیئرمین سینیٹ آفس نے سیکیورٹی پروٹوکول کے تحت دونوں کاپیاں واپس وزارت خارجہ کو ارسال کیں جبکہ دونوں آفسز نے کاپیوں کی واپس وصولی کی تصدیق کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:  سوشل میڈیا کی رفتار فائر وال کی آزمائش سے سست پڑنے لگی