وفاقی بجٹ سے پہلے قومی اقتصادی کونسل تاحال تشکیل نہ پا سکی

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کے 5 جون تک جاری دورہ چین کے باعث امکان طاہر کیا جا رہا ہے کہ وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے۔
اس اہم مرحلے پر قومی اقتصادی کونسل تاحال تشکیل نہ پا سکی حالانکہ پارلیمان میں بجٹ پیش کرنے سے پہلے قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس منعقد ہونا ضروری ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں بجٹ کے خدوخال کی منظوری پہلے دی جاتی ہے۔
یاد رہے کہ ابھِی یہ طے ہونا باقی ہے کہ وفاقی بجٹ کس تاریخ کو پیش کیا جائے گا۔ اس حوالے سے سرکاری مشینری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ چین 8 جون تک جاری رہے گا۔ اس کے بعد قومی اقتصادی کونسل تشکیل دی جائےگی۔ اس تناظر میں وفاقی بجٹ کے 12 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  پیرس اولمپکس، ارجنٹینا اور مراکش کا فٹبال میچ 2-2 گول سے برابر