ذی الحجہ کا چاند 7 جون کو نظر آنے کا قوی امکان ہے، ماہرین فلکیات

ویب ڈیسک: ذی الحجہ کا چاند 7 جون کو نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کیا جانے لگا ہے۔ اس حوالے سے ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ ذی الحجہ کا چاند 7 جون بروز جمعہ 29 ذی القعدہ کو نظر آنے کے چانسز زیادہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 7 جون کو غروب آفتاب 7 بج کر 20 منٹ پر جبکہ غروب قمر 8 بج کر 31 منٹ پر متوقع ہے۔ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے 45 منٹ ہو گی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دوران چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 40 سے 50 منٹ تک رہنے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ چاند دکھائی دینے کیلئے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ہی ،ماہرین فلکیات کی جانب سے ذی الحجہ کا چاند 7 جون کو نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  بنوں میں امن و آمان سے متعلق ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری